دہشت گردی کے خلاف ایک موثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے ، جام کمال خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایک موثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ہمیں غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،ہم صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایک موثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے، حکومت کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے، گزشتہ سالوں میں صوبے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے۔