وفاقی حکومت سندھ دشمنی کا کام کررہی ہے، امتیازشیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر توانائی امتیازشیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ دشمنی کا کام کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر توانائی امتیازشیخ نے کہا ہے کہ سندھ کی حق تلفی ہورہی ہے، پورے سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے اورمرکزی حکومت بالکل خاموش ہے، تین تین وزراء تبدیل ہوچکے ہیں، وفاق میں غیر متوازن حکومت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ زیادیاں کرتی ہے، سندھ کے لوگ پانی کی وجہ سے ترس رہے ہیں، ملک میں مہنگائی بدترین شکل اختیارکرچکی ہے اور وفاقی حکومت سندھ دشمنی کا کام کررہی ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ سے دشمنی پالیسی اپنا رہی ہے، سندھ میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔سندھ کے وزیر توانائی امتیازشیخ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم صوبے نفرت پہلانا چاہتی ہے، پی ٹی آٸی اورایم کیوایم کا رویہ متعصبانہ ہے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کے تین سالہ دور حکومت میں ملک تباہ ہوا ہے۔