صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے ، آئی ایس پی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہنےصدرمملکت کااستقبال کیا ، صدرمملکت عارف علوی کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا .

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے یادگارشہدا پرحاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی . آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدرمملکت اورآرمی چیف کےدرمیان ملاقات ہوئی جس میں خطےکی صورتحال اورقومی سلامتی کےامورپربات چیت ہوئی . آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدرمملکت نےپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا اور صدرمملکت کوسائبرسیکیورٹی اوردیگرامورپربریفنگ دی گئی . . .

متعلقہ خبریں