ارشد ندیم نے اولمپک میں جا کر پاکستان میں جیولین تھرو کے راستے کھول دیئے، ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ کو بے حد خوشی ہو گی
کیمپ کے لیے ملک بھر سے 80 میٹر تک کے جیولین تھرورز کو تلاش کیا جائے گا، ٹیلنٹ ہنٹ کے بعد ایتھلیٹس کو طویل دورانیے کے کیمپ میں خصوصی تربیت دی جائے گی اور نوجوانوں کو گروم کیا جائے گا تاکہ ارشد ندیم کے ساتھ دیگر نوجوان بھی انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت اور پرفارم کریں . اگلے دو ماہ کے دوران جیولین تھرورز کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام مکمل کر لیا جائے گا مختلف ایج گروپ میں ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا . ویمن ایتھلیٹس کو بھی کیمپ میں بلا کر مقابلوں کے لئے تیار کیا جائے گا ، کیمپ میں کوچ ، فزیکل ٹرینر ، ماہر غذائیات اور موٹیویٹر کی خدمات حاصل کی جائیں گی . . .