میں نے لوگوں کو کھونے کے ڈر سے بہت برداشت کیا ہے، جنت مرزا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی صفِ اول کی ٹک ٹاکر و انسٹاگرامر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر معنی خیر پیغام لکھا ہے۔ٹک ٹاک ایپ پر 21.2 ملین اور انسٹاگرام پر 3.9 ملین فالوورز رکھنے والی جنت مرزا نے حال ہی میں اپنی منگنی کے ٹوٹنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں وہ ایک مذاق نکلا تھا۔
View this post on Instagram
جنت مرزا کی بریک اپ سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی جس کی اُنہوں نے تردید کرتے ہوئے ہنسی مذاق قرار دیا تھا۔
اب جنت مرزا کا کیپشن سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جنت مرزا کا اپنی 3 نئی خوبصورت تصویریں اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ میں بہت برداشت کیا کرتی تھی کیونکہ میں لوگوں کو کھونا نہیں چاہتی تھی۔
مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ جنت مرزا کا یہ کیپشن کس کی جانب اشارہ ہے۔