کترینہ کیف شوہر وکی کوشل کے ساتھ ایوارڈ شو میں کیوں نہیں پہنچیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل ایک ایوارڈ شو میں الگ الگ پہنچے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے بعد رواں ہفتے ہی واپس بھارت پہنچے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ایوارڈ شو میں پہلے سے موجود تھے جبکہ کترینہ کیف وہاں الگ سے پہنچیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کی الگ الگ ایوارڈ میں آنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم ریڈ کارپیٹ پر دونوں بہت ہی محبت کے ساتھ ایک دوسرے سے ملے۔
وکی کوشل نے ریڈ کارپیٹ پر ساتھی اداکارہ کیارا ایڈوانی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔رپورٹس کے مطابق ایوارڈ میں شو میں بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021ء کو شادی کی تھی۔