لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 10بجے بند کرنے کا حکم


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ میں کمی کے لیے لاہور کی مارکیٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، ریسٹورنٹس ہفتے میں 4 دن رات 10 بجے جبکہ 3 دن 11 بجے بند ہوں گے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ میں کمی کے لیے درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ لاہور کی تمام مارکیٹس رات 10 بجے تک بند کر دی جائیں تاہم اتوار کے دن مارکیٹس کھلی رہیں گی۔عدالت نے ہدایت کی کہ تمام ریسٹورنٹس ہفتے کے 4 دن رات 10 بجے بند ہونے چاہئیں۔عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے 3 دن تمام ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ جو اسکول جمعے کے دن بند نہیں ہوتے ان اسکولز کو سیل کر دیا جائے، محکمۂ ایجوکیشن سختی سے احکامات پر عمل درآمد کرائے۔جسٹس شاہد کریم نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ آج صبح آسمان بہت بہتر تھا، اسموگ میں کچھ کمی آئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی آئندہ سماعت 19 دسمبر کو ہو گی۔

Recent Posts

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

4 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

7 mins ago

حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر…

12 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی…

19 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

29 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغستان…

43 mins ago