تین سال میں ’را‘ کے اسپانسرڈ 1230 حملے ہوئے: وزیرِ مملکت برائے خارجہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 سال میں 1230 حملے ہوئے ہیں جو ’را‘ کے اسپانسرڈ تھے۔اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ دہشت گردی کرانے والا بھارت خود کو دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار قرار دیتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج دنیا اور خطے کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، افسوس ہے کہ آج ایسے معاملے پر بات کرنے آئی ہوں، صبح سیکریٹری خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے بارے میں بریفنگ دی۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جو دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے، بھارت نے جوہر ٹاؤن لاہور میں دہشت گردی کی، اگر آپ پڑوسیوں کے گھر میں آگ لگانے کی کوشش کریں گے تو آگ آپ کے گھر بھی آئے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تحقیقات مکمل ہونے اور ثبوتوں کا انتظار کیا، افسوس کی بات ہے کہ بعض بھارتی رہنما اس واقعے کی تعریفیں کرتے رہے ہیں۔
وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت سے زیادہ کسی نے دہشت گردی کا فائدہ نہیں اٹھایا، بھارت نے عالمی سطح پر انسدادِ دہشت گردی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے اور خطے میں دہشت گردی کی متعدد تنظیموں کی معاونت و مدد کرتا رہا ہے۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

41 mins ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

49 mins ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

57 mins ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

2 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

2 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

2 hours ago