مریم نواز کے بیٹے جنید صفد ر کی اپنے نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
لند ن (قدرت روزنامہ)سلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق جنید جنید صفد کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے نکا ح کی تقریب کے دوران ماضی کا مقبول ترین گانا’ کیا ہو اتیرا وعدہ‘ خوبصورت آواز میں گا رہے ہیں۔انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ جنید صفدر ایک بار پھر اپنے عزیز انکل حمزہ شہباز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے‘۔