برطانوی امتحانی بورڈ اور ڈی ایچ اےکالج اینڈ اسکول سسٹم کے مابین اشتراک قائم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی امتحانی بورڈ، لرننگ ریسورس نیٹ ورک (LRN) نے سینٹر فار ایمرجنگ اسٹڈیز اور iLearn کے علاوہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم (CES-DHACSS) کے ساتھ بھی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔جس کے تحت ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم اب کراچی، پاکستان میں LRN کی تعلمی پروگرام پیش کرسکے گا۔
واضح رہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم کے ملک بھر میں 15 کیمپسز ہیں جہاں 16 ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، جن میں پری اسکول سے ماسٹر ز تک طلباء شامل ہیں۔DHACSS کراچی میں اپنے تمام کیمپسز میں LRN کی تعلیمی پروگرامز کو متعارف کرائے گا، جس کے تحت طلباء کو مختلف پروگرامز میں تعلیم دی جائے گی۔
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ سکول سسٹم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایجوکیشن بریگیڈیئر (ر) محمد ارشد خان نے کہا کہ ’ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم مثبت بین الاقوامی تناظر کے ساتھ نوجوان متاثر کن ذہنوں کی تشکیل کے چیلنجوں سے بخوبی واقف ہے ۔ ہمارا مقصد طلبہ کو بااختیار بنانا ہے۔
ہم اپنے طالب علموں کو تیار کر کے، ایسے افراد کے طور پر ترقی دینا چاہتے ہیں جو گلوبل ولیج میں اپنی شناخت بنائیں۔ہمیں امید ہے کہ LRN کے ساتھ ہماری شراکت ہمارے طلباء کے لیے نئی راہیں کھولے گی‘۔
ایل این آر کے سی ای او ڈاکٹر محمد زوہیب طارق نے کہا کہ ” ڈیفینس کے کالجز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے وہ پر امید ہیں اور یہ ایک طویل اور نتیجہ خیز شراکت داری کا آغاز ہے”۔ڈائریکٹر سینٹر فار ایمرجنگ اسٹڈیز اظہر رفیع کا کہنا ہے کہ “ہم اپنے نوجوانوں کو سیکھنے کے جدید مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ڈیفینس کالجز کے طلبہ کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں مدد کرتے ہیں”۔