‘پوجا، سلمان کی بیٹی کی عمر کی ہے’، اداکار کے دوست ڈیٹ کی خبروں پر ناراض


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ ڈیٹ کی خبروں پر ان کے قریبی ساتھی نے ردعمل دیا ہے۔سلمان خان جو ماضی میں اپنی گرل فرینڈز کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے اب ایک بار پھر ان کا نام گزشتہ دنوں ساتھی اداکارہ کے ساتھ جوڑا گیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سپر اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں کام کرنے والی اداکارہ پوجا ہیگڑے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف بالی وڈ انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والے ٹوئٹر صارف عمیر سندھو نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔


تاہم اس حوالے سے سلمان خان یا پوجا نے تو کچھ نہ کہا لیکن سلمان کے قریبی ساتھی ان افواہوں پر خاموش نہ رہ سکے اور ان کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا نے نام نا بتاتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سلمان کے دوست نے ان خبروں کی تردید کی ہے اور ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ ‘جو لوگ ایسی واحیات خبریں پھیلا رہے ہیں، کچھ تو شرم کریں’۔
اداکار کے دوست نے مزید کہا کہ ‘پوجا ، سلمان کی بیٹی کی عمر کی ہے، وہ دونوں ایک ساتھ فلم (کسی کا بھائی کسی کی جان) میں کام کررہے ہیں ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ دونوں میں کوئی اور رشتہ بھی ہے’۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ فلم کی تشہیر کے لیے اچھا ہوگا، لیکن یہ شرمندگی کا باعث ہے، سلمان کو اس قسم کی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا’۔واضح رہے کہ ماضی میں سلمان خان ایشوریا رائے، کترینہ کیف سمیت کئی اداکاراؤں کو بھی مبینہ طور پر ڈیٹ کرچکے ہیں لیکن ان کی شادی اب تک نہ ہوسکی۔