سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کویت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے لئے کمرشل پروازوں کی اجازت دے دی۔ کویتی وزارت صحت نے کہا کہ فلائٹس کورونا ایس او پیز کے تحت آپریٹ کی جائیں گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ادھر سعودی عرب نے بھی ویکسین کی دو خورا کیں لگوانے والے افراد کو واپس براہ راست سعودیہ آنے کی اجازت دے دی۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق جو سعودی شہری ملک چھوڑنے سے پہلے ویکسین کی دو خوراکیں لگوائیں گے، وہ واپس براہ راست سعودیہ آسکیں گے۔سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کورونا ویکسی نیشن کی سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگی۔