عمران خان پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ق لیگ کو اعتماد میں لیں گے
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ق لیگ کو بھی آج اعتماد میں لیں گے۔عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام ڈویژن کےارکان اسمبلی سے مشاورت مکمل کر چکے ہیں، ارکان اسمبلی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سینئر رہنماؤں کے اجلاس کے بعد ق لیگ کے مونس الہٰی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔صدر عارف علوی کی کل وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔