عمران خان پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ق لیگ کو اعتماد میں لیں گے


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ق لیگ کو بھی آج اعتماد میں لیں گے . عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر غور کیا گیا .


ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام ڈویژن کےارکان اسمبلی سے مشاورت مکمل کر چکے ہیں، ارکان اسمبلی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سینئر رہنماؤں کے اجلاس کے بعد ق لیگ کے مونس الہٰی سے بھی ملاقات کا امکان ہے . صدر عارف علوی کی کل وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں