شیخوپورہ میں انتہائی افسوسنا ک واقعہ، ڈاکووں نے دوران ڈکیتی بچے کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

شیخوپورہ (قدرت روزنامہ) شیخوپورہ میں انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پر دورانِ ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، یہ واقعہ اس کے بچے کے سامنے پیش آیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقہ مکی 525 میں دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، 2 مسلح ڈاکوؤں نے دورانِ ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی کی، ڈاکو خاتون کو اسکے چار سالہ بچے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ڈاکوؤں نے شکیلہ نامی خاتون کو دو گھنٹے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دورانِ ڈکیتی کائنات نامی خاتون سے بھی زیادتی کی کوشش کی گئی، کائنات نامی خاتون 8 ماہ کی حاملہ تھی تاہم اس دوران وہ ہاتھ جوڑتی رہی لیکن ڈاکو رحم کھانے کے بجائے اس کے پیٹ پر مکے مارتے رہے۔ تھانہ بھکھی پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا۔اہلخانہ نے دہائیوں دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے تاہم اس میں زناء کی شق نہیں ڈالی گئی۔لڑکی کے والد نے کہا کہ پولیس نے خواتین کا میڈیکل تک نہ کروایا جس کے بعد ہم خود ذلیل ہو رہے ہیں۔ ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا ہو گئی ہے۔ کوئی تعاون نہیں کر رہا۔ ہاتھ جوڑ کر اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا انصاف چاہتے ہیں۔زیادتی کی شکار خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔