ٹویٹر صارف نے بھارتی اداکار سونو سود سے ایک کروڑ روپے مانگے تو آگے سے اداکار نے کیا جواب دیا؟ جانئے
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکار اور سماجی کارکن سونو سود نے ایک کروڑ روپے مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہندرا نامی مداح نے اداکار سونو سود سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ مداح نے لکھا ’سر ایک کروڑ دو نا مجھے‘۔ اس کے جواب میں اداکار نے لکھا کہ ’بس ایک کروڑ روپے۔۔ تھوڑے زیادہ ہی مانگ لیتے‘۔ایک اور مداح نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سونو سود سے کہا کہ ’سر آپ کی اگلی فلم میں مجھے رول دیں گے کیا؟‘۔ اس پر سونو سود کے جواب کو مداحوں نے کافی پسند کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ’کسی کی مدد کرنے سے بہتر کوئی رول نہیں، اگر آپ کسی کی مدد کرتے ہیں تو آپ سے بڑا کوئی ہیرو نہیں‘۔جب سے بھارت میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہے تب سے اداکار سونوسود لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ سونوسود نے مختلف اسپتالوں میں آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور ضروری اودیات خود سے فراہم کر کے لوگوں کی مدد کی۔ انہیں بھارت میں ’مسیحا‘ کا لقب دیا گیا جس پر اداکار نے کتاب ’میں مسیحا نہیں ہوں‘ لکھ ڈالا۔اداکار کی سماجی خدمات سے متاثر ہوکر ان کے مداح نے حال ہی میں اپنے خون سے اداکار کی تصویر بنائی تھی تاہم سونو سود نے اسے غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں خون سے تصویر بنانے کے بجائے خون عطیہ کرنا چاہیے تاکہ کسی کی زندگی بچ جائے۔