کیٹ مڈلٹن نے کرسمس کی تیاریوں کا آغاز کردیا


برطانیہ(قدرت روزنامہ) مستقبل کے بادشاہ، دی ڈیوک آف کیمبرج پرنس ولیم کی اہلیہ، پرنسس کیٹ مڈلٹن نے مذہبی تہوار کرسمس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔برطانوی شاہی خاندان کی بہو، پرنسس آف ویلز، کیتھرین مڈلٹن کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں کرسمس کی تیاریوں میں مصروف دیکھا جس سکتا ہے۔
نئی ویڈیو کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے کرسمس ڈیکوریشن کے تمام معاملات دیکھے اور خود بھی اِن میں حصہ لیا ہے۔


یہ نئی ویڈیو شہزادی کی جانب سے تیاریوں کو فائنل ٹچ دیتے ہوئے بنائی گئی ہے۔