شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ پہلے مجھے آفر ہوئی تھی، ایمان علی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم رئیس سب سے پہلے انہیں آفر ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر ایمان علی کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بھارتی فلم رئیس کے حوالے سے بات کر رہی ہیں۔
میزبان اور اداکارہ عفت عمر نے ایمان علی سے سوال کیا کہ مجھے معلوم ہے کہ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم ہماری ایک اور اداکارہ نے کی ہے لیکن رئیس پہلے آپ کو آفر ہوئی تھی مگر آپ نے ان سے اسکرپٹ مانگ لیا تھا آپ نے ایسا کیوں کیا؟
جس پر ایمان علی نے کہا کہ ’اسکرپٹ مانگنا میرا حق ہے میں اسکرپٹ پڑھ کر ہی کردار ادا کرنے کیلئے حامی بھرتی ہوں‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Pakistan (@epkdaily)


ایمان علی نے کہا کہ میرے پاس فون آیا کہ شاہ رُخ کے ساتھ فلم ہے تو میں نے کہا ٹھیک ہے اسکرپٹ بھیج دیں لیکن شاید اُن لوگوں کو میرا سکرپٹ مانگنا اچھا نہیں لگا لیکن میں نے نوٹس کیا ہے کہ ہمارے یہاں بھی ایسا ہوتا ہے کہ اسکرپٹ مانگو تو بُرا مان جاتے ہیں اور پھر وہ پروجیکٹ کسی اور کو مل جاتا ہے‘۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے ایک قریبی دوست کو کو بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے لیے اسکرپٹ مانگا تو سب حیران ہو گئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع اپنے ہاتھ سے گنوا دیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial)


عفت عمر نے کہا کہ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم کرنے کا موقع کون گنواتا ہے جس پر ایمان علی کا کہنا تھا کہ چاہے فلم شاہ رُخ خان کے ساتھ ہو یا کسی کے بھی ساتھ ہو اس سے فرق نہیں پڑتا، اسٹوری اچھی ہونی چاہیے فلم اچھی ہونی چاہیے تب ہی میں کام کروں گی۔
ٹچ بٹن کی اداکارہ ایمان علی نے مزید کہا کہ ’جو مجھے ملنا ہے اور جو میرے لئے ہے وہ مجھے اللہ ضرور دے گا‘۔