پاکستان

خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تا ہم رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تا ہم رات میں گو جرانوالہ،نارووال،سیالکوٹ اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔یبرپختونخواصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سوات، دیر ،ایبٹ آباد،مانسہرہ،کرم اورکوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔

متعلقہ خبریں