ترین گروپ کا شیرازہ بکھر گیا ۔۔۔۔ بہت جلد جہانگیر ترین گروپ کے 11 لوگ علیحدہ ہونے والے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ترین گروپ بنتے ہی ان کا شیرازہ بکھر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کرنے والے نذیر چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد جہانگیر ترین گروپ کے 11لوگ علیحدہ ہونے والے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے
رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نذیر چوہان نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد جہانگیر ترین کے گروپ سے 11 لوگ علیحدگی اختیار کرنے والے ہیں۔