سانپوں کے مشوروں سے کیا ملا؟ فیصل واوڈا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے سانپوں کے مشوروں پر مولا جٹ، منفی اور گالم گلوچ کی سیاست سے کیا ملا؟ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہلی سر پر ہے، اگر پنجاب اسمبلی گرانی ہے تو بار بار تاریخ کیوں دی جارہی ہے اور کے پی کے کی کیوں نہیں؟
سانپوں کے مشوروں پر مولا جٹ منفی اور گالم گلوچ کی سیاست سے کیا ملا؟ نااہلی سر پہ، اگر پنجاب اسمبلی گرانی ہے تو بار بار تاریخ کیوں؟ اور KPK کیوں نہیں؟ سیاسی سرپرائز کیلئے تیار رہیں لگ پتہ جائیگا۔ یہ سیاست ہے کوئی ایکشن مووی نہیں، ریکارڈ کا حصہ بنا لیں، یہ سٹریٹجی بھی کلین بولڈ!
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) December 15, 2022
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاسی سرپرائز کے لیے تیار رہیں، لگ پتا جائے گا، یہ سیاست ہے، کوئی ایکشن مووی نہیں۔ ریکارڈ کا حصہ بنالیں یہ اسٹریٹجی بھی کلین بولڈ ہوگی۔
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عرب چلے گئے ہیں، عمرہ کی ادائیگی کے بعد کچھ دن بیرون ملک رہیں گے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تب تک کچھ سرپرائز جیسا میں نے کہا ہے وہ ہوں چکے ہوں گے اور میں خود بھی مزید سرپرائز لے کر وطن واپس پہنچوں گا-