این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل، مرکزی ملزم 11گھنٹے میں گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے والے دو ملزمان میں سے ایک کو پولیس نے واردات کے 11 گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا .
پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پانچ رکنی کمیٹی بنائی تھی جس نے رات بھر کارروائیاں کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر ایک ملزم نظام کو صبح 3 بجے گرفتار کرلیا .

آخری اطلاعات تک دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں .
این ای ڈی یونیورسٹی کے 21 سالہ طالبعلم بلال ناصر جمعرات کی شام یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا .
مقتول فیڈل بی ایریا کا رہائشی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبۂ پیٹرولیم میں تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا . عینی شاہدین کے مطابق واردات میں ملوث ایک ملزم نے افغانستان کا جھنڈا لگیں گے پہن رکھی تھی .

. .

متعلقہ خبریں