این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل، مرکزی ملزم 11گھنٹے میں گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے والے دو ملزمان میں سے ایک کو پولیس نے واردات کے 11 گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پانچ رکنی کمیٹی بنائی تھی جس نے رات بھر کارروائیاں کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر ایک ملزم نظام کو صبح 3 بجے گرفتار کرلیا۔ آخری اطلاعات تک دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے 21 سالہ طالبعلم بلال ناصر جمعرات کی شام یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔
مقتول فیڈل بی ایریا کا رہائشی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبۂ پیٹرولیم میں تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق واردات میں ملوث ایک ملزم نے افغانستان کا جھنڈا لگیں گے پہن رکھی تھی۔

Recent Posts

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

1 min ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

9 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

18 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

30 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

37 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

58 mins ago