سندھ ہاؤس کے فنڈز میں بے ضابطگیوں پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہاؤس اسلام آباد میں سرکاری فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ایئر فریشنر اور فیومیگیشن پر لاکھوں روپے کے اخراجات کیے گئے، وال فریم 9 لاکھ روپے کا خریدا گیا۔
مرمت کے دوران سندھ ہاؤس کی گاڑیوں کے فیول کی مد میں 1 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، فیول لینے والی بیشتر گاڑیاں سندھ ہاؤس کے زیرِ استعمال بھی نہیں ہیں۔سندھ ہاؤس اسلام آباد میں تکیوں اور کمبل کی خریداری پر لاکھوں روپے کے اخراجات کیے گئے، دیگر صوبوں کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو سندھ ہاؤس میں بھرتی کیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق گورنر، وزیرِ اعلیٰ اور دیگر کے کمروں میں کیڑے مار اسپرے پر 7 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 1 پردے کی دھلائی 7500 روپے میں، 6 لاکھ روپے تمام پردوں کی دھلائی پر خرچ ہوئے، صفائی کے لیے 5 لاکھ روپے کا ڈیٹرجنٹ پاؤڈر الگ خریدا گیا۔

Recent Posts

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

15 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

7 hours ago