ہمسفر کے انتخاب میں کن باتوں کا خیال رکھیں، ثناء کا خواتین کے نام پیغام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں شوہر سے طلاق لینے والی پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء نے شادی کی خواہش مند لڑکیوں کو اہم صلاح دے دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ثناء نے شادی کی خواہش مند لڑکیوں کے لئے پیغام شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ ہمسفر تلاش کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی، جس میں لکھا ہوا تھا کہ ’پیاری خواتین، کوئی بھی مرد قابل اعتبار نہیں ہوتا اس لیے امیر شخص کا انتخاب کرو۔ کیونکہ گجرانوالہ میں آنسو بہانے سے بہتر ہے کہ پیرس میں رولو‘۔
ثناء نے اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ اس میں موجود پیغام سے متفق ہونے کا اظہار کرتے ہوئے اسے سب سے بہترین بات قرار دے دیا۔واضح رہے کہ ثناء نے چند ہفتوں قبل اکتوبر میں بذریعہ انسٹا گرام اپنے مداحوں کو ایک مختصر نوٹ میں اپنی اور فخر کی طلاق سے متعلق خبر سے آگاہ کیا تھا۔
ثناء نے اسی نوٹ میں اپنے سابق شوہر فخر جعفری کے مستقبل کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔ ان دونوں نے دو بیٹے ہیں جن کی تربیت دونوں مل کر رہے ہیں۔