اداروں وکمپنیوں کو شہریوں کے ڈیٹا استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پاکستان سنگل ونڈو کے تحت حاصل ہونیوالے ڈیٹا و اعدادوشمار کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس حوالے سے رولز متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ریونیو ڈویژن نے پاکستان سنگل ونڈو ٹریڈ ڈیٹا ڈسمینیشن، ایکسچینج اور یوٹیلائزیشن رولز2022 کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور آراء کیلیے جاری کردیا ہے۔
’’ایکسپریس نیوز‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ مجوزہ رولز بارے پندرہ دن کے اندر اندر اپنی تجاویز اور عتراضات جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مجوزہ رولز کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ یہ رولز تمام افراد، اداروں، سرکاری محکموں اور پاکستان سنگل ونڈوسسٹم سے منسلک دیگر تمام سرکاری اور نجی فرمیں اور تنظیموں سمیت کسی بھی تجارتی یا غیر تجارتی استعمال کے لیے پاکستان سگل ونڈو سے ڈیٹا حاصل کرنے والی ڈیپارٹمنٹس و اداروں ،سرکاری و نجی کمپنیوں پر لاگو ہوں گے۔

Recent Posts

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

2 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

5 mins ago

حافظ آباد: ملزمان پاسکو سینٹر سے 5 ہزار باردانہ لوٹ کر فرار ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پاسکو سینٹر سے ملزمان 5 ہزار باردانہ لوٹ کر…

10 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی…

17 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

27 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغستان…

41 mins ago