مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 106 ارکان آج رانا مشہود کے گھر اکھٹے ہوئے۔
ذرائع کے مطابق لیگی ارکان کی جانب سے رانا مشہود کے گھر وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آج ہی جمع کرانے کا امکان ہے۔