عمران خان سے ملاقات کیلئے پرویز الہٰی زمان پارک پہنچ گئے


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور حسین الہی کے ہمراہ زمان پارک پہنچ گئے . پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے .


لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پرویز خٹک شریک ہیں . عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شبلی فراز، علی امین گنڈاپور بھی شریک ہیں .
اجلاس میں آج کے جلسے کی تقریر اور سیاسی و معاشی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے . واضح رہے کہ عمران خان آج پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے . اس سلسلے میں لبرٹی چوک میں آج پی ٹی آئی کا اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں