رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے ماں اور بہن کو قتل کردیا


لاہور(قدرت روزنامہ) رائے ونڈ میں سفاک ملزم نے رشتے کے تنازع پر ماں اور بہن کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا . سفاک ملزم اپنی ہمشیرہ ماہ نور کی شادی رشتہ داروں میں کرنا چاہتا تھا جب کہ ملزم کی والدہ اور ہمشیرہ شادی کہیں اور کرنا چاہتے تھے اسی تنازع پر ملزم کامران نے اپنی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور کو گلا دبا کر قتل کردیا .


اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، رائیونڈ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کیے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا . اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری نے کہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں