کراچی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر جان بلوچ کو بری کردیا . کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کیخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا .
عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر اسے 2 مقدمات میں بری کردیا .
اس کے شریک ملزم شاہد عرف ایم سی بی کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے . عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ موکل کیخلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں . پراسکیوشن ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے .
پولیس کے مطابق عزیر بلوچ و دیگر پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات میں نیپیئر اور کھارادر میں مقدمات درج کئے گئے تھے .