شوبز میں قدم رکھنے پر جو رشتے دار تنقید کرتے تھے وہ اب سیلفی مانگتے ہیں، ایمن سلیم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ ایمن سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوبز میں قدم رکھنے پر جو رشتے دار تنقید کرتے تھے اب وہی لوگ اُن سے سیلفی مانگتے ہیں۔حال ہی میں ایمن سلیم نے برطانوی معروف میزبان شیوانی کی جانب سے ریکارڈ کی گئی پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا ہے۔
اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی ڈگری کے لیے امریکا گئی تھیں، انہوں نے دبئی میں ملازمت بھی کی ہے، اس طرزِ زندگی پر اُن کے رشتے داروں نے بہت منفی باتیں بھی کی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو اُنہیں مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایمن سلیم کا بتانا تھا کہ کیوں کہ دن بہ دن اب اُن کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے اُن پر تنقید کرنے والے اب کال کر کے سیلفیز بنوانے کا کہتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں۔