اسمبلیاں کسی کی انا کیلئے تحلیل نہیں کی جا سکتیں: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ


جامشورو(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں کسی کی خواہش یا انا کیلئے تحلیل نہیں کی جا سکتیں، یہ انا اُس شخص کی ہے جسے آئینی طورپر گھر بھیجا گیا۔
جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ نے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل عوام کے حق میں ہو، نہ کہ ایک شخص کی خواہش پر ہونی چاہئے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کے اختیارات وزیراعلیٰ کے پاس ہوتے ہیں، لیکن اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی ٹھوس وجوہات ہونی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو ریلیف پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے، ہم نے ریلیف کا سامان پہنچایا ، اُس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، مجھے خیرپور ناتھن شاہ میں لوگوں نے کہا کہ ہمیں کچھ نہیں ملا، مگر جب ڈپٹی کمشنر آیا تو لوگوں نے کہا سامان ملا ہے۔ ڈی سی اُن کو جانتا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس موسمی تبدیلی کے اثرات کا انصاف چاہئے، موسمی تبدیلی جن ممالک کی وجہ سے ہوئی ہے، وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

19 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

23 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

25 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

36 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

39 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago