کراچی: بذریعہ واٹس ایپ گٹکا اور ماوا فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پولیس نے واٹس ایپ کے ذریعے گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔نیو ٹاؤن پولیس نے واٹس ایپ کے ذریعے گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والے ملزم محمد تابش کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم نہایت ہی شاطر اور چالاک ہے جو علاقے میں واٹس ایپ کے ذریعے اپنے مخصوص گاہکوں کو گٹکا اور ماوا فروخت کرتا تھا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 75 پیکٹ تیار گٹکا اور ماوا برآمد کیا گیا ہے۔