اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے پی ڈی ایم کے اوسان خطا ہو چکے: عمر سرفراز چیمہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور مشیرِ داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان پر پی ڈی ایم کے اوسان خطا ہو چکے۔ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ملک معاشی تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ان کی داستان تک نہ رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔
لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے، قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے جا کر کہيں گے کہ استعفے قبول کرو۔