وزیراعظم نے معیشت اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیر خزانہ وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام اور ایکسپورٹ انڈسٹری سے متعلق پیشرفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی، گیس لوڈ منیجمنٹ پلان پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کو گھریلو صارفین اور انڈسٹری کو گیس سپلائی سے متعلق بتایا جائے گا، گیس شارٹ فال اور درآمدی ایل این جی سمیت ایل پی جی پر بھی پیٹرولیم ڈویژن کے معاملات سمیت روس سے خام تیل کی درآمد پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
دریں اثنا توانائی کے دیگر منصوبوں پر پاور ڈویژن کی بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔