لاہور (قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری کو مکمل معاشی، سیاسی اور مذہبی آزادی حاصل ہے . گورنر ہاؤس میں کرسمس سے متعلق کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر بلیغ الرحمٰن، سینیٹر کامران مائیکل، بشپ آزاد مارشل اور ماڈریٹر چرچ آف پاکستان نے شرکت کی .
تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ اقلیتیں ملکی ترقی کے لیے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اے آر کارنیلیئس عظیم قانون دان اور آئین پاکستان بنانے والوں میں سرفہرست تھے .
گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کا واضح اعلان کیا . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسیحی بھائیوں کو کرسمس کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں .