لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی فلموں میں ولن کے کردار سے شہرت پانے والے شفقت چیمہ نےاپنی فلمی زندگی کے پیش آئے ایک افسوسناک واقعے پر سے پردہ اٹھادیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انھوںنے بتایا کہ وہ ایک فلم کے منظر کی عکسبندی کے دوران فلمسٹار سعود
کے ساتھ گہرے پانی میں چلے گئے۔سعود تیرنا جانتے تھے لیکن انھیں تیرنا نہیں آتاتھا۔ ایک جگہ ایسی آگئی جہاں پانی شاید دس سے بارہ فٹ تک گہرا تھا ۔ شفقت چیمہ بتاتے ہیں کہ مجھے محسوس ہوا کہ میرے پائوں زمین پر نہیں لگ رہے تھےاورجب میں پائوں زمین پر لگانےکی کوشش کرتا تھا تو میرا سر پانی میں ڈوب جاتا تھا۔ میں نے سعودکو کندھے سے پکڑا اورکہا مجھے بچائومیں ڈوب رہا ہوں۔ لیکن سعود نے میرا ہاتھ اپنے کندھے سے ہٹاکر مجھے دھکا دیا اورآگےچلے گئے۔ مجھے موت صاف دکھائی دینے لگی۔ میرا بھائی جوکہ ڈائریکٹر ہے وہاں پر موجود تھا، اسے بھی تیرنا نہیں آتا تھا لیکن مجھے ڈوبتا دیکھ کر اس سے رہا نہیں گیا۔ اور اس نے مجھے بچانے کےلئے پانی میں چھلانگ لگادی۔ لیکن وہ بھی ڈوبنے لگا۔ اس کے بعد ہم دونوں کو یاد نہیں کہ کس نے پانی میں آکر ہمیں بچا لیا۔ ہم دونوںکے پیٹ میں پانی چلا گیاتھا۔ شفقت چیمہ یہ واقعہ سناتے ہوئے روپڑے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…