اسلام آباد: مبینہ زیادتی کے بعد بچہ قتل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں ایک بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق سفاک قاتلوں نے قتل کرنے کے بعد بچے کی لاش کو درخت سے لٹکا دیا تھا۔
دارالحکومت کی پولیس نے مقتول بچے کی لاش اسپتال منتقل کی تھی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے سے قتل سے قبل زیادتی ہوئی یا نہیں یہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ ملنے کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے۔
پولیس کے مطابق مقتول بچے کا بھائی اور چچا سیکٹر آئی 8 میں کباڑ کا کام کرتے ہیں۔اسلام آباد پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔