لاہور (قدرت روزنامہ)امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ وہ ڈیلیور نہیں کر سکے . لاہور میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر بوجھ اتار دیں .
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت آزاد نہیں ہے، جس دن جمہوریت آزاد ہوئی لوگ جماعتِ اسلامی کو موقع دیں گے . سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوتا ہے تو ہارنے والے دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں، الیکشن سے پہلے ریفارمز ہونی چاہئیں .
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے معیشت کو تباہ کیا، جس کی وجہ سے اس وقت ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے . جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام میں نوٹ اور ووٹ کے درمیان شعور پیدا ہو رہا ہے .