پیپلز پارٹی کے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے رابطے، 2 ایم پی ایز سے معاملات طے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن کے بعد آصف علی زرداری نے صوبہ بلوچستان میں انٹری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیے ہیں، 2 ایم پی ایز سے معاملات بھی طے ہو گئے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بلوچستان کے اہم رہنماؤں سے معاملات طے پانے لگے ہیں، عاصم کرد گیلو کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، عاصم کرد سابق وزیر خزانہ و بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر ہیں۔پی پی ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے 2 ایم پی ایز سے معاملات طے پا گئے ہیں، عارف جان محمد حسنی اور سلیم کھوسہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں، یہ دونوں جام کمال کابینہ میں وزیر رہ چکے ہیں۔
دوسرہ طرف سردار فتح محمد حسنی بھی پیپلز پارٹی میں واپسی کے لیے تیار ہیں، وہ چاغی سے رکن بلوچستان اسمبلی رہ چکے ہیں، پیپلز پارٹی کے آغاز شکیل درانی سے بھی معاملات طے پا گئے ہیں، آغا شکیل خضدار کے سابق ضلع چیئرمین رہ چکے ہیں، اور سابق وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری کے قریبی عزیز ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما پی پی قیادت سے جلد ملاقاتیں کریں گے، پی پی مگسی، جمالی، جام، بھوتانی خاندان سے بھی رابطوں پر غور کر رہی ہے۔

Recent Posts

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی…

4 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

14 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغستان…

27 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

42 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

47 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

59 mins ago