20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، شہری تھانے پہنچ گیا
کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے علاقے ملیر میں ایک 20 سالہ دلہن زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئی، جس پر معمر شہری ایف آئی آر کے لیے تھانے پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں 52 سالہ شہری کو تیسری شادی کرنا مہنگا پڑھ گیا، بیس سالہ دلہن شادی کے ایک ماہ بعد ہی زیوارت اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئی۔
شادی کے بعد دونوں میاں بیوی کی ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔سوشل میڈیا پر کم عمر لڑکی کے شادی کے بعد گھر سے چوری کرنے کے حوالے سے متاثرہ شہری کا بیان وائرل ہوا، خبر سامنے آنے پر پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، اور مدعی کو تلاش کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملیر سٹی کے رہائشی متاثرہ شخص بشیر احمد ولد عبدالشکور کو ڈھونڈ کر ان کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم دوسری طرف ویڈیو بیان میں متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد وہ ملیر سٹی تھانے جا کر ایف آئی آر کٹوانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ بیوی کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی جا سکتی۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ شوہر کی مدعیت میں لڑکی عائشہ اور اس کے باپ کے خلاف کیا گیا ہے، جس میں دھوکا دہی کی دفعہ 406,420 شامل کی گئی ہیں۔