پاکستان

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے معاملات پر سیاست سے باز رہے، بیرسٹر سیف


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے معاملات پر سیاست سے باز رہے۔ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے صوبے کو درست سمت پر گامزن کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے واجبات کی ادائیگی پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا منہ بند ہوتا ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی پر بیان بازی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔
خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق صوبے کے واجبات ادا کرے تو پولیس پر خرچ کریں گے۔

متعلقہ خبریں