آصف زرداری کی پنجاب میں کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی، ترجمان پنجاب حکومت


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی پنجاب میں کوئی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی اور نہ اب ہو گی۔ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پاکستان کی سیاست میں کرپشن اور بدعنوانی کا استعارہ ہیں۔
مسرت جمشید کا کہنا ہے کہ ضمیروں کے سوداگر نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امداد تک ہڑپ کر لی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پنجاب میں درمیانی راستہ نکالنے پر چوہدری شجاعت سے تبادلۂ خیال کیا تھا۔آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے کہا تھا کہ اگر آپ انہیں ہدایات جاری کر دیں تو پرویز الہٰی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔