کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا ہے . بلوچستان ہائی کورٹ میں اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی .
اعظم سواتی کے خلاف 3 مقدمات ویندر، بیلہ اور چمن میں درج تھے .
یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ اعظم سواتی کے خلاف پانچ مقدمات پہلے ہی ختم کر چکی ہے . رواں ماہ 2 دسمبر کو پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے بھی گرفتار کر لیا تھا .
بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی تھی . اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا .