گورنر کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائیگا: ن لیگ کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے ن لیگ متحرک ہو گئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم بیٹھک ہوئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاﺅن میں اجلاس ہوا جس میں سعد رفیق، ایاز صادق، سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطا اللہ تارڑ ودیگر شریک ہوئے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے جبکہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو 23 دسمبر کو تحلیل کرنے سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے۔
شہباز شریف کی زیر صدارت اہم بیٹھک میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ وزیراعلیٰ کو گورنر کے ذریعے اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا جبکہ پارٹی قیادت نے ممبران پنجاب اسمبلی آئندہ ہفتے لاہور ہی رہنے کا حکم دیدیا۔