والدہ کے ساتھ چھوٹے سے مکان میں رہتے ہیں اور ۔۔ کیفی خلیل نے وائرل گانا کیوں لکھا؟ نئے نوجوان گلوکار سے متعلق دلچسپ معلومات


کراچی (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک گانا کافی وائرل ہے جس کا نام ہے کہانی سنو، زبانی سنو، مجھے پیار ہوا تھا۔


اس مشہور گانے کے گلوکار کا تعلق لیاری سے ہے، جو کہ عام انسانوں ہی کی طرح ان جذبات اور احساسات کو اپنی گائیکی کے ذریعے صارفین تک پہنچا رہے ہیں۔
ویسے تو کیف خلیل نے کئی گانے گائے، جن میں کوک اسٹوڈیو کا مشہور کنا یاری بھی شامل ہے۔ لیکن رواں سال کیف کا گانا مجھے پیار ہوا تھا، کافی وائرل ہو گیا ہے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گانے کے سُر، بول اور انداز ہر ایک کے دل کو چھو رہا ہے۔ ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے والے کیف کو سوشل میڈیا صارفین اور نوجوان طبقے میں خاصی اہمیت مل رہی ہے۔

بچپن ہی سے گلوکاری کے شوق نے کیفی کو اس شوق کو پورا کرنے میں مدد کی، کیفی بتاتے ہیں کہ والد کو جب کبھی گانے سنتے دیکھتا تھا تو مجھے بھی شوق ہوتا تھا، کیفی لیاری میں موجود اپنے گھر میں والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔عاجزی و انکساری چہرے پر عیاں، دھیما لہجہ، آنکھوں میں شرماہٹ، یہ کیفی خلیل کا انداز ہے جو سب کو ان کی جانب متوجہ کر دیتا ہے۔
لیاری موجود ان کے گھر کو دیکھ کر کوئی یہ سوچ نہیں سکتا ہے کہ نوجوان گلوکار یہاں مقیم ہے، تاہم وہ اپنے آبائی گھر، والدہ کے پیار اور اس سکون والی زندگی سے بے حد خوش ہیں۔

کیفی نے ویسے تو کئی اسٹوڈیوز میں گانے گائے تاہم انہیں وہ سکون نہیں مل رہا تھا، کیونکہ انہیں جو گانا تھا وہ گا نہیں پا رہے تھے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنا گانا لکھنا اور بنانا شروع کیا۔کوک اسٹوڈیو کا یہ گانا کنا یاری بھی خود کیفی کی تخلیق ہے، تاہم اس میں ریپر والا حصہ خاتون گلوکارہ کا لکھا ہوا ہے۔
کیفی بتاتے ہیں کہ جب یہ گانا ریلیز ہوا تو وہ باہر تھے، گھر پہنچے تو آنکھوں میں آنسو لیے والدہ میرا انتظار کر رہی تھیں اور شفقت بھرا ہاتھ میرے سر پر رکھ کر مجھے ڈھیر ساری دعائیں دیں۔
جبکہ حال ہی میں وائرل ہونے والے گانے مجھے پیار ہوا تھا کے پیچھے بھی ایک داستان ہے، جس نے کیفی کو مجبور کیا کہ وہ یہ گانا لکھیں۔ میزبان کے سوال پر کیفی نے اس جملے کی طرف اشارہ کیا کہ “ہم نے سمجھا تھا، زندگی تم کو” اس جملے میں انہوں نے “تھا” کو اہمیت دی، یعنی کیفی اب اپنے ماضی کے قصے کو تھا کے طور پر دیکھتے ہیں۔


وہ تھا تھا، اب تھا ہی رہے گا، میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کا دل ٹوٹا تھا، جس پر کیفی نے جواب دیا کہ دل ٹوٹتا رہتا ہے اب۔ یعنی کیفی کی زندگی میں بھی کوئی تھا، جس کو کیفی نے بے حد چاہا، لیکن شاید وہ جو “تھا” وہ کیفی کے قابل نہیں ہی تھا۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کیفی کا کہنا کہ زندگی نے انہیں وہ کچھ سکھا دیا ہے، جو کہ شاید زندگی میں آگے چل کر سیکھنا تھا۔