کعبہ میں سادگی سے نکاح کیا اور پھر عمرہ کرنے چلے گئے ۔۔ جوڑے کی کعبہ میں شادی کرنے کی ویڈیو، کہیں تعریف تو کہیں تنقید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محبت کی منزل نکاح ہے اور اس سے پاک رشتہ قدرت نے کوئی دوسرا نہیں بنایا یہی وجہ ہے کہ مسلمان جوڑے نکاح سے اپنی زندگی کی خوشیوں کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ ایک اہم فریضہ بھی ہے۔
آج کل کعبہ میں جا کر نکاح کرنے کا ٹرینڈ آگیا ہے ہر کوئی کوشش کر رہا ہے کہ نکاح کی سادگی سے تقریب خُدا کے گھر میں کرے اور جو صاحبِ استطاعت ہیں وہ یہ نیک فریضہ کعبہ میں جا کر ادا کر رہے ہیں۔ ایسے ہی امریکی مسلمان جوڑے نے کعبہ میں نکاح کی تقریب رکھی۔ ویڈیو:

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سیلینا نے اپنی فوٹوگرافی ہوٹل کے جس کمرے میں کروائی اس کے عقب سے کعبہ کا منظر بھی بخوبی دکھائی دے رہا ہے۔
اس ویڈیو پر لوگ جہاں ان کی خوش قسمتی پر رشک کرتے نظر آئے وہیں ان کے اس انداز پر تنقید بھی کی کہ اسے سادگی نہیں کہتے بلکہ یہ ایک شو بازی ہے۔ ایک نیا ٹرینڈ بنا دیا گیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Celine Zafar (@celiinebetz)


سیلینا اور سکندر ظفر دونوں امریکی نزاد جوڑہ ہے اور یوٹیوبر بھی ہیں۔ دونوں کی تصاویر کو ان کے چاہنے والے خوب پسند کرتے ہیں۔
اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے یشمیٰ گل نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ کسی دن میں بھی نکاح کعبہ میں کروں گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)