آپ لوگ اتنے پیارے کیوں ہیں؟ لائیو شو میں لڑکی کےسوال پر حارث اور شاہین نے حیران کن جوا ب دیدیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سے لائیو پروگرام کے دوران خاتون مداح نے سوال کیا جس پر دونوں کرکٹرز سمیت باقی تمام افراد کے قہقہے لگ گئے۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ ایک سیشن کیا جسے جیو کے پروگرام اسکور پر نشر کیا گیا۔
پروگرام میں ٹیم کے کپتان شاہین سمیت حارث رؤف نے شرکت کی، اس کے علاوہ عاقب جاوید اور ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔دوران شو دعا نامی مداح نے شاہین اور حارث سے سوال کیا کہ آپ لوگ اتنے خوبصورت اور دلکش کیوں ہیں؟سوال سن کر میزبان یحییٰ حسینی سمیت حارث اور شاہین کے قہقہے لگ گئے، ساتھ ہی دونوں کرکٹرز شرمانے بھی لگے۔
یحییٰ نے سوال کیا ‘دعا یہ بتائیں شاہین زیادہ پیارا ہے یا حارث؟میزبان کے سوال پر شاہین نے حارث کی جانب اشارہ کیا ، مداح نے جواب دیا مجھے حارث رؤف زیادہ اچھے لگتے ہیں جس پر میزبان نے حارث سے سوال کیا بتائیں آپ اتنے پیارے کیوں ہیں؟جواب میں حارث نے ہنستے ہوئے جواب دیا قدرت کا نظام ہے۔