حارث رؤف کی شادی طے ہو گئی ہونے والی اہلیہ کیا کرتی ہیں؟جانیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہین شاہ آفریدی کے بعد مشہور پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف کی بھی دلہنیا کے بارے میں معلومات سامنے آ گئیں ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے بالر حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، جبکہ اس حوالے سے بضابطہ طور پر میڈیا میں بھی خبریں آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حارث اگلے سال رخصتی کر کے دلہن کو گھر لائیں گے، تاہم قومی کرکٹر کا نکاح 24 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔حارث رؤف کی دلہنیا انہی کی کلاس فیلو ہیں اور وہ پڑھائی مکمل کر رہی ہیں۔