بلوچستان میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 3 جوان شہید

(قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان میں منگی ڈیم کے قریب لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں . حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ حادثہ منگی ڈیم کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی .

واقعے میں پاک فوج کے تین جوان شہید اور تین زخمی ہو گئے، زخمیوں کو کوئٹہ کے ہسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ شہدا میں میجر رسالدار، حوالدار اور ایک سپاہی شامل ہیں . اس موقع پر لیاقت شاہوانی نے شہدا کی مغفرت کے ساتھ ساتھ زخمی جوانوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی . واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 7 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے تھے . کوہر ڈیم کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی تھی، دہشت گرد کمپاؤنڈ میں چھپے ہوئے تھے اور سیکیورٹی فورسز نے ان کو گھیرے میں لے کر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا لیکن دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی . اس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کی اور دو گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 7 مسلح افراد مارے گئے تھے . 22اگست کو صوبہ بلوچستان کے علاقے گچک میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک کیپٹن شہید اور دو جوان زخمی ہوگئے تھے . اس سے قبل 20 اگست کو بلوچستان کے ضلع گوادر میں چین کے شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب ‘خودکش دھماکے’ میں دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے . . .

متعلقہ خبریں